۔1کروڑ 80لاکھ روپے کا اراضی فراڈ معاملہ | سابق پولیس اہلکارکے خلاف چارج شیٹ دائر

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//کرائم برانچ جموں نے ایک ڈاکٹر کی بیوی کیساتھ 1کروڑ 80لاکھ کے رئیل سٹیٹ فراڈ معاملے میں ایک سابق پولیس اہلکار کیخلاف چارج شیٹ دائر کر دی ہے ۔جن ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے اُس کی شناخت محمد افضل بیگ سکنہ گول اور حال باہو فورٹ جموں اور اُس کی بیوی کے طورپر ہوئی ہے ۔ملزم محمد افضل بیگ، جو جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کا کانسٹیبل تھا، سرکاری ملازمت کے دوران غیر قانونی طور پر پراپرٹی ڈیلنگ میں ملوث رہا اور بعد میں استعفیٰ دے دیا۔کرائم برانچ کو 2023 میں جموں کے ایک معروف ڈاکٹر کی بیوی کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی۔اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ محمد افضل نے کسی اور کی زمین کا واحد مالک ظاہر کیا اور اسے بیچ دیا۔سدھرا جموں میں دو کنال اراضی کل 2.25 کروڑ روپے مالیت کی اراضی کیلئے1.80 کروڑ روپے پیشگی اداکئے گئے تھے اور اس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ زمین کسی اورکی تھا جبکہ افضل نے رقم واپس نہیں کی۔الزامات کی ابتدائی تصدیق کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی اورتفتیش انتہائی پیشہ ور تفتیشی افسرکے ذریعہ کی گئی اور کیس کی دھوکہ دہی، فراڈ اور محمد افضل بیگ اور ان کی اہلیہ کے خلاف جعلسازی ثابت ہو گئی جبکہ افضل کو سی بی جموں کی ٹیم نے سرینگر سے سخت کوششوں کے بعد گرفتار کیا تھا اوراس کی بیوی کو ضمانت دی گئی تھی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرائم جموںنے کہا کہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 72/2023 زیر دفعہ 420,467,468,471,120-B آئی پی سی کی چارج شیٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔