۔ 8جولائی سے گرمائی تعطیلات کا اعلان

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے اتوار کو کشمیر کے تمام سکولوں میں 8 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔محکمہ کے ایک حکم میںکہا گیا ہے “یہ حکم دیا جاتا ہے کہ کشمیر ڈویژن میں کام کرنے والے ہائیر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ سکولوں میں 8 جولائی 2024 سے 17 جولائی 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔” وادی میں ان دنوں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور والدین کی جانب سے سکولوں میں بچوں کیلئے گرمائی تعطیلات کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔