۔ 2زنگ آلود آئی ای ڈیز برآمد

جاوید اقبال

مینڈھر//دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈیز)، جن میں سے ہر ایک کا وزن 15کلو اور آٹھ کلو ہے، منگل کو جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع کے منکوٹ سیکٹر کے ایک گاؤں میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ برآمدکئے گئے۔حکام نے بتایا کہ زنگ آلود آئی ای ڈیز کو فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی نے منگل کی شام کسبلاڑی کے سنگر گاؤں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک ویران جگہ سے برآمد کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ آئی ای ڈیز بہت پرانے سمجھے جاتے ہیں، ان کی زنگ آلود حالت کو دیکھتے ہوئے، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ قبل اس علاقے میں سرگرم ملی ٹینٹوںنے ان چیزوں کو بعد میں استعمال کے لیے پوشیدہ رکھا ہو گا۔