ہ5دہائیوں تک پہاڑی کاز کیلئےجد وجہد کی بھاجپا نے ایس ٹی درجہ دیا،پہاڑیوں کو شکرگزا ہونا چاہئے :ظفر منہاس

عظمیٰ نیوزسروس

پونچھ//اننت ناگ راجوری پونچھ پارلیمانی حلقہ سے اپنی پارٹی کے امید وار ظفر منہاس کا کہنا ہے کہ پہاڑی طبقہ سے جڑے لوگوں کو بھاجپا کا شکر گزار ہونا چاہیے جنہوں نے اس طبقہ سے جڑے لوگوں کو پہاڑی سٹیٹس کے ساتھ ساتھ ان کی شکل میں ایک پہاڑی لیڈر بھی عطا کیا۔ ان خیالات کا اظہار موصوف نےپونچھ میںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے پہاڑی کارواں کےکی صف اول میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کلچرل اکیڈمی کے شعبہ پہاڑی میں رہ کر پہاڑی ادب اور پہاڑی لوگوں کی خدمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ضلع پونچھ اور ضلع راجوری میں گھر گھر جا کر پہاڑی زبان کو عام کیا اور اس زبان کو لکھنے اور بولنے والوں کی ایک فوج تیار کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پہاڑی طبقہ سے جڑے لوگ احسان کا بدلہ احسان سے چکائیں۔انہوں نے کہا ’’شروع میں بناسپتی قسم کے لوگ ان کے لیے اپنی اپنی رائے دے رہے تھے کہ آیا ظفر منہاس پہاڑی قوم سے تعلق رکھتے ہیں ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پہاڑی قوم کے خادم ہیں اور تا عمر وہ اس قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔