گگن گیر اور ارناس میں المناک سڑک حادثات ۔ 2خواتین سمیت4افراد لقمہ اجل

 غلام نبی رینہ +عظمیٰ نیوز سروس

 

کنگن//گگن گیر سونمرگ میں ایک المناک سڑک حادثے میںدو خواتین لقمہ اجل بن گئیں جبکہ جموں کے ارناس ریاسی علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں دو مسافروں کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر د زخمی ہوئے ۔گگن گیر سونمرگ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK01AS-4824نے دو شادی شدہ خواتین کو زوردار ٹکر مارا اور وہ شدید زخمی ہوگئیں ۔ زخمی خواتین کو اگرچہ پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن منتقل کیا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

 

مہلوکین کی شناخت ظریفہ بانو زوجہ نثاار احمد میر اورسبرینہ زوجہ اعجاز احمد ساکن گگن گیرہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتارکرلیا ۔ علاقے میں یہ خبر پھیلتے ہی کہرام مچ گیا۔ادھر جموں کے ارناس ریاسی علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں دو مسافروں کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر د زخمی ہوئے ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارناس ریاسی میں دوپہر ایک کار کھائی میں گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کئے گئے۔انہوںنے بتایا کہ ایک کار زیر نمبر JK01BA-0455جس میں چار افراد سوار تھے، سوالہ نالہ کے قریب جوڈہ سے کووری کے درمیان ڈرائیور کا گاڑی سے کنٹرول کھونے کے بعد کھائی میں گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ کار میں سو ار دو افراد کی موت موقع پر ہی ہوئی جبکہ دو دیگرلوگوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سینئرافسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کی جان چلی گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کیا گیا۔