گریز میں کھیل سرگرمیاں | کھلاڑیوںمیں یادگاری نشانات تقسیم

عظمیٰ نیوز سروس

گریز// ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سباش سی چھبر نے اپنے دلکش گریز کے دورے پر علاقے میں وائی ایس ایس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلوں اور اس سے منسلک سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں اور مقامی آبادی کے ساتھ علاقے کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ درجے کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے امکانات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل بہترین تریاق ہے اور نوجوانوں کو منشیات اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کی طاقت رکھتا ہے۔ انہوں نے بانڈی پورہ میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیولپمنٹ کی طرف سے منعقد کی جانے والی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کی اور شرکاء میں انعامات اور یادگاری نشانات تقسیم کئے۔