کھڑی۔ مہو سڑک پسی کی وجہ سے بند ہوئی | 13پولنگ پارٹیوںکو 7گھنٹوں تک درماندہ رہنا پڑا

محمد تسکین

بانہال //تحصیل کھڑی کی 13 پولنگ پارٹیاں رابطہ سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے سات گھنٹوں تک درماندہ رہنا پڑا۔کھڑی۔ مہو سڑک کے سرن اور منڈکباس علاقے میں بارشوں کی وجہ سے سڑک کے مکمل طور تباہ ہونے کی وجہ سے تحصیل کھڑی میں بھیجی گئی 13 پولنگ پارٹیوں کو ہفتے کی صبح سے دوپہر بعد تین بجے تک درماندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی الیکشن ملازمین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بعد میں ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری نے پسی کے علاقے کا دورہ کیا اور اس کے بعد مشینری تیزی سے حرکت میں آئی اور مہو۔ کھڑی رابطہ سڑک کو بحال کرکے پولنگ پارٹیوں کو چار بجے بانہال سٹرانگ روم کی طرف روانہ کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے سرن کے قریب سڑک پر فلائی اوور کی مانگ کی ہے اور کہا ہے کہ ریلوے ٹنل کے نزدیک سرن میں چل رہی پسی میں سڑک پر فلائی اوور تعمیر کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔