کپوارہ سب جیل واقعہ، 1 اورقیدی چل بسا

اشرف چراغ

کپوارہ// کپوارہ سب جیل گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک اور زخمی قیدی نے سرینگر کے صدر ہسپتال میں دم تو ڑ دیا ۔رواں ماہ کی 19تاریخ کو سب جیل میں گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہواجسمیں کم از کم 9قیدی زخمی ہوئے جن میں4 کو صدر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا ۔پیرکے روز زخمیوں میں سوپور کا قیدی شہنوازا حمد شاہ صدر ہسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ جمعہ کے روز ایک اور زخمی قیدی سید توصیف گیلانی ولد سید محمد گیلانی ساکن چھتکھاری کرناہ صدر اسپتال میں دم تو ڑ بیٹھا۔اس طرح اس واقعہ میں مرنے والو ں کی تعداد 2تک پہنچ گئی ۔ تو صیف کی لاش لواحقین کے حوالے کی گئی اور اسے کرناہ لے جایا گیا ۔