کوہلی کے بعدروہت اور جڈیجہ بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

ٰسپورٹس ڈیسک

بارباڈوس// ہندوستان کو دوسرا ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب دلانے والے ٹیم کے کپتان روہت شرما نے رن مشین وراٹ کوہلی کے ٹی 20 کو الوداع کہنے کے کچھ دیر بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔اس کے بعدرویندرا جدیجا نے بھی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا۔ ورلڈ کپ فائنل جیتنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے روہت نے کہا، ”یہ میرا بھی آخری ٹی20 میچ تھا۔ اس فارمیٹ کو الوداع کہنے کے لیے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں۔ میں نے ہر لمحے کا لطف اٹھایا ہے ۔ میرے کیریئرکا آغاز ہی اس فارمیٹ کے ساتھ ہواتھا۔ میں صرف یہ کپ جیتنا چاہتا تھا۔” اپنے ٹی-20 کیریئر میں، روہت نے 159 میچوں میں سب سے زیادہ پانچ سنچری، 32 نصف سنچریوں کے ساتھ 32.05 کی اوسط اور 140.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4231 رن بنائے ۔اس سے کچھ دیر قبل وراٹ کوہلی نے بھی پریس کانفرنس کے دوران ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا۔