کوٹرنکہ شاہپور سڑک پر آلٹو کار حادثہ کا شکار | باپ بیٹا لقمہ اجل، اہلیہ شدید زخمی، علاقہ میں صف ماتم

محمد بشارت

کوٹرنکہ//کوٹرنکہ سے شاہپور جانے والی سڑک پر شام ساڈھے سات بجے کے قریب لڑکوتی کے مقام پر ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر حادثہ کا شکارہو گئی جسمیں ایک ہی گھر کے تین لوگ شامل تھے۔حادثہ میں محمد شکیل ولد غلام نبی ساکنہ موڑا کراگ عمر 40برس،جو محکمہ بجلی کی ایس ٹی ڈی ونگ میں بطور نیڈ بیس کام کر رہا تھا،کے علاوہ ان کے فرزند جبکہ محمد مختار ولد شکیل احمد ساکنہ کراگ عمر 18برس کی بھی موت واقع ہوگئی تاہم ان کی اہلیہ شمیم اختر زوجہ محمد شکیل عمر 38برس کو شدید چوٹیں آئیں جسے مقامی لوگوں نے بچائو کاروائی کے دوران محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ ملکر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی کوٹرنکہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے جی ایم سی راجوری منتقل کیا۔ہلاک ہوئے باپ بیٹے کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعشوں کو لواحقین کے سپرد کیاگیا جبکہ پولیس نے تھانہ کنڈی میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔