کشتواڑ پاڈر سڑک بھاری پسی کی زد میں آنے سے آمدرفت بند | بحالی میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ،ایک لاکھ کی آبادی متاثر ہوگی :حکام

عاصف بٹ

کشتواڑ //اتوار کی بعد دوپہر کشتواڑ میں سب ڈویژن پاڈرکو جوڑنے والی شاہرہ بھاری پسی گرآنے کے سبب آمدرفت کیلئے بند ہوگی۔ کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے مطابق اتوارکی بعد دوپہر کو پاڈر سڑک پر پتھرنکی کے مقام پر اسوقت پہاڑی کا بھاری حصہ گرآیا جب سڑک پر کشادگی کا کام جاری تھا تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے بتایا کہ سڑک پر پتھر کا بڑا حصہ گرآیا ہے جسے ہٹانے کیلئے کام شروع کردیاگیاہے اور اس سڑک کا مکمل طور آمدرفت کیلئے بحال کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت لگ سکتاہے۔حکام نے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں عوام سے پولیس کے ہیلپ لاین نمبرات پر رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کیں ہیں ۔سڑک بند ہونے کے سبب ایک لاکھ آبادی بری طرح متاثر ہوگی ہے ۔عام لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شاہراہ کی بحالی کیلئے جلدازجلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔