چھانہ دجی بانڈی پورہ میںطبی مرکز کیلئے عمارت تیار افتتاحی رسم نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان

عازم جان

بانڈی پورہ//ضلع بانڈی پورہ کی پہاڈی بستی چھانہ دجی میں سات سال قبل تعمیر سب سنٹر(ہیلتھ) بیکار پڑا ہے اوراس پر تالا لگا ہے جبکہ ویون آٹھوتو ،پانار،بونہ کوٹ، پیٹھکوٹ ،خیار، لاوے پورہ، سریندر اورکلہامہ ماہی گیر بستی کے فسٹ ایڈ ہیلتھ سنٹروں پر دوائی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو گوناگوں پریشانیوں کا سامنا ہے ۔چھانہ دجی کے وفد نے بتایا کہ اگرچہ محکمہ صحت نے اس پہاڑی بستی میں سب سنٹر کیلئے عمارت تعمیر کروائی ہے لیکن سات سال گزر نے کے بعد بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر علاج ومعالجہ کیلئے عوام کے نام وقف نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے چھانہ دجی کی وسیع آبادی کو علاج ومعالجہ کیلئے لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔وفد نے بتایا کہ چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ اور ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے کئی باراپیل کی گئی کہ سب سنٹر کو فعال بنایا جائے لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔