‘چناب ٹائمز’ کا وفد ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ سے ملاقی

ڈوڈہ //‘چناب ٹائمز‘نام سے قائم ایک نجی ویب پورٹل کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما سے ملاقات کی اور مقامی زبانوں کو فروغ دینے سے متعلق کی جارہی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی۔مدیر اعلی انظر ایوب کی قیادت میں ٹیم نے کہا کہ 'چناب ٹائمز' جموں و کشمیر کا پہلا ایسا ویب پورٹل ہے جو کثیر لسانی بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور اردو و انگریزی کے ساتھ ساتھ سراضی،پہاڑی، بھدرواہی و کشمیری زبان میں نیوز بلٹن روزانہ کی بنیاد پر جاری کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا باقاعدہ آغاز رواں سال کے جنوری مہینے میں کیا گیا۔انظر ایوب نے کہا کہ چناب ٹائمز کی پوری ٹیم اپنی خدمات کو تن دہی سے انجام دے رہی ہے اور مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو ابھارنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیول سوسائٹی نے چناب ٹائمز کی طرف سے مقامی زبانوں میں خبریں نشر کرنے پر بڑے پیمانے پر ستائش کی ہے۔ڈی سی نے چناب ٹائمز کی اس مہم کو سراہتے ہوئے اے ڈی سی آر کے بھارتی کو ہدایت دی کہ وہ مقامی زبانوں کو فروغ دینے سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ میں اس کا ذکر کریں۔