چنائو پرگرمی کے اثرات ملک کے بیشتر حصوں میںدرجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

  اقدامات پر غور کرنے کیلئے محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقین کیساتھ الیکشن کمیشن کا اجلاس

 

نئی دہلی//ملک کے کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور گرمی کی لہروں کی پیشن گوئی کے بعد الیکشن کمیشن نے پیر کو مختلف تعلق داروںبشمول محکمہ موسمیات کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے دوران گرمی کی لہروں سے پیدا ہونے والے خطرے کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (IMD) کے ڈائریکٹر جنرل آف میٹرولوجی مرتیونجے مہاپاترا نے کہا IMD الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ موسمی پیشین گوئیوں کے ساتھ ساتھ ہم ماہانہ، ہفتہ وار اور روزمرہ کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں اور انہیں گرمی کی لہروں اور نمی کی سطح کے بارے میںآگاہی دے رہے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن کو ان مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں جہاں مختلف مراحل میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

 

اس سے پہلے 11 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے گرمی کی لہر کے موسم کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی تھی۔وزیر اعظم کو اپریل سے جون 2024 کے دورانیے کے درجہ حرارت کے بارے میں بتایا گیا جس میں موسم گرما(اپریل تا جون) کی پیشن گوئی بھی شامل ہے، ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان، خاص طور پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وسطی ہندوستان اور مغربی جزیرہ نما ہندوستان پررہنے کا امکان ہے۔صحت کے شعبے میں ضروری ادویات،آئس پیک او آر ایس اور پینے کے پانی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایم ڈی نے اپریل تا جون کے لیے ایک تازہ ترین موسمی کلینڈر جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا امکان ہے، خاص طور پر وسطی ہندوستان اور مغربی جزیرہ نما ہندوستان میں زیادہ امکان ہے۔ ڈی جی آئی ایم ڈی نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’اس موسم گرما میں مغربی ہمالیائی خطے، شمال مشرقی ریاستوں اور شمالی اوڈیشہ کے کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے نیچے رہنے کا امکان ہے”۔گرمی کی لہرکے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ گرمی کی لہر کے دوران بلند درجہ حرارت خاص طور پر کمزور آبادی جیسے بوڑھوں، بچوں اور پہلے سیے مختلف امراض میںمبتلا لوگوں کے لیے، جو گرمی سے متعلقہ بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں، کے لیے اہم خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو ختم ہوئی جس میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 60 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔دوسرا مرحلہ 26 اپریل کو ہوگا اور بقیہ مرحلے 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو ہوں گے۔(ایجنسیاں)