پہلے ہی روز وادی میں3کیس درج

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے وادی کے کئی اضلاع میں بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ پہلی ایف آئی آر جنوبی کشمیر کے پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج کی گئی ۔پولیس نے کہا کہ مقدمہ، ایف آئی آر نمبر 143/2024 کے طور پر درج کیا گیا ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف بی این ایس کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔پولیس نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کریری میں ایف آئی آر نمبر 93/2024کے تحت درج کیا گیا۔جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں، جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کیا۔پولیس نے بتایا کہ رفعت آرا کے ذریعے پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص محمد عمر اور دیگر نے اس پر حملہ کیا اور اسے بے رحمی سے پیٹا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔”واقعہ کے بارے میں، ایف آئی آر نمبر 47/2024 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیاہے۔یکم جولائی سے پہلے درج کیے گئے مقدمات کو آئی پی سی ،، سی آر پی سی اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کے تحت ان کے حتمی نمٹانے تک چلایا جائے گا۔