پونچھ شہر خاص کی سڑکوں کی حالت خستہ | عوام کے لئے خستہ حال سڑکوں پر چلنا باعث مشکلات

حسین محتشم

پونچھ//شہر خاص پونچھ میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہونے سے عوام کو عبور ر مرور میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔شہر خاص کے شیر کشمیر پل تا عید گاہ چوک، پولیس لائین تا بس اًڈہ، کامسر سڑک سمیت پونچھ بازار میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے آبادی کو اور باہر سے آنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران سڑکوں پر موجود گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے حادثات کا احتمال رہتا ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ کافی عرصہ سے شہر خاص کی سڑکوں کو میکڈمائز نہیں کیا گیا اور جن سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا وہ چند ماہ میں ہی خراب ہو جاتی ہیں اور سڑکوں پر مختلف مقامات پر گڑھے بنے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے سول سوسائٹی ممبران نے پریس کانفرنس منعقد کر کے شہر خاص میں سڑکوں کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے سڑکوں پر میکڈم بچھانے سے قبل سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا۔