پروازوں کی منسوخی | ایٔر انڈیا سے رپورٹ طلب

یو این آئی

نئی دہلی//شہری ہوا بازی کی وزارت نے ائر انڈیا ایکسپریس سے کئی پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔وزارت نے ایٔر لائنز سے مسافروں کی سہولیات کو یقینی بنانے کو بھی کہا ہے۔ایٔر انڈیا نے کہا ہے کہ اس کے کیبن کریو کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے بیماری کی وجہ بتاکر اچانک چھٹی لے لی ہے۔ ایٔر لائنز نے کہا کہ اسے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے اور وہ کیبن کریو کے اراکین سے بات چیت کر رہی ہے۔ وزارت نے ایٔر لائن سے کہا ہے کہ وہ اس پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔اطلاعات کے مطابق کیبن کریو کے اراکین کے چھٹی پر جانے کی وجہ سے ایٔر لائن کو 70 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔