پرائمری سکول اپر پنلہ مالیگام کی 2کمروں پر مشتمل عمار ت انتہائی خستہ بیت الخلاء نا قابل استعمال ،40سے زائد زیر تعلیم بچوں کا مستقبل خراب ہونے کا خدشہ

نواز رونیال
رام بن // جموں کشمیر کے دیہی علاقوں میں تعلیمی نظام آہستہ آہستہ خستہ حال ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو مستقبل خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ضلع رام بن کے تعلیمی نظام کو چلانے والے ادارہ زون اکھڑہال میں پوری طرح سے ناکام دیکھائی دے ریا ہے جبکہ اس کی نا اہلی کا ثبو ت گورنمنٹ پرائمری اسکول اپر پنلہ مالیگام ہے جہاں پر تقریبا 40 پچے و بچیاں زیر تعلیم ہیں جبکہ ان کیلئے عمارت ہی ناکافی ہے ۔مقامی لوگوں نے شعبہ تعلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سرکاری سکول صرف 2کمروں پر مشتمل ہے جو کہ انتہائی خستہ حال ہیں جبکہ مذکورہ کمروں میں سے ایک میں 5جماعتوں کے بچوں کو بیٹھایا جاتا ہے جبکہ دوسرے کمرے کو کیچن کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے ۔بچوں نے بتایا کہ ایک ہی کمرے میں سبھی کلاسوں کو بچوں کو تعلیم فراہم کی جارہی ہے جہاں پر بچوں کا تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سکول میں کیچن اور بیت الخلاء جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے پورا تعلیمی نظام ہی خستہ حال ہو چکا ہے ۔اس کے علاوہ سکول میں پینے کا صاف پانی و دیگر سہولیات کا میسر نہ ہونے بھی شعبہ کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان کھڑے کررہا ہے ۔والدین اور بچوں نے محکمہ تعلیم کیساتھ ساتھ انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سرکاری سکول میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ بچوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔