پاکستان میں مقیم 5ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں ضبط

 فیاض بخاری

بارہمولہ//بارہمولہ میں پولیس نے جمعرات کو عدالت کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق پاکستان میں مقیم 5 ملی ٹینٹوں کی کروڑوں مالیت کی جائیداد( (9 کنال اراضی کو ضبط کرلیا۔ مزکورہ افراد کی شناخت بشیر احمد گوجری ولد غلام احمد ساکن تلگام پٹن، معراج الدین لون ولد فتح لون ساکن کھرگام،غلام محمد یتوولد احمد یتو ساکن تلگام ،عبدالرحمن بٹ ولد محمد سبحان بٹ ساکنہ ساکنہ وانی گام پائین اور عبدالرشید لون والد غلام محی الدین ساکن ستراستران بارہمولہ کی طور پرہوئی ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی 83 CRPC کے سیکشن کے تحت کی گئی اور اس کا تعلق کیس نمبر 04/2008 پولیس سٹیشن کریری سے ہے۔ پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش/انکوائری کے دوران اس پراپرٹی کی شناخت دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کی تھی۔