ٹی 20عالمی کپ میزبان امریکہ سمیت مزید 5ممالک کے اسکواڈ کا اعلان

 عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

لندن //آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شریک میزبان ملک امریکا سمیت آئرلینڈ، یوگنڈا اور اسکاٹ لینڈ کے اسکواڈز کے اعلانات کر دیے گئے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے جس کے لیے دفاعی چیمپئن سمیت 10 سے زائد ملکوں کے اسکواڈز کا اعلان کو چکا ہے۔ اب شریک میزبان ملک امریکا سمیت ا?ئرلینڈ، یوگنڈا اور اسکاٹ لینڈ کے اسکواڈز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔میزبان ملک امریکا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں سابق نیوزی لینڈ کرکٹر کورے اینڈرسن کو بھی شامل کیا گیا ہے جو 2015 کے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کیوی ٹیم کا حصہ تھے۔امریکی ٹیم کی قیادت موننک پٹیل کریں گے اور ان کے نائب آرون جونز ہوں گے۔امریکی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔موننک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثار پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شاڈلے وان شالک وِک ، سٹیون ٹیلراور شایان جہانگیر۔امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ریزرو کھلاڑیوں میں گجانند سنگھ، جوانوئے ڈریسڈیل اور یاسر محمد شامل ہیں۔آئرلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ میں پال اسٹرلنگ قیادت کریں گے۔آئرش ٹیم میں مارک اڈائر، راس اڈائر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیریتھ ڈیلانے، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی، نائل راک، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹَکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ شامل ہیں۔فاسٹ باؤلر جوش لٹل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی وجہ سے پاکستان سیریز سے غیر حاضر رہیں گے لیکن ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔آئرلینڈ ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں بھارت، پاکستان، امریکا اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہے ۔