ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ہندوستان تیسری مرتبہ فائنل میں،دو ناقابل شکست ٹیمیں آج پہلی بار ٹکرائیں گی

 عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

گیانا//ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار دو ناقابل شکست ٹیمیں فائنل ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں جنوبی افریقا اور انڈیا کی ٹیمیں کوئی میچ نہیں ہاری، فائنل میں جو ٹیم کامیاب رہے گی وہ ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلے گی۔1979 کے بعد مجموعی ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی مرتبہ دو ناقابل شکست ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔بھارت نے تیسری بار آئی سی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔کپتان روہت شرما (57) اور سوریہ کمار یادو (47) کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی قابل تعریف کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے دوسرے سیمی کے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ کو 68 رن سے شکست دے عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ہندوستان کی ٹیم تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی ہے ۔