نائیجیریا میں سلسلہ وار دھماکوں میں 18افراد ہلاک ٹرک نے بھیڑ کو روندا، 14 شہری لقمۂ اجل

یو این آئی

ابوجا// شمال مشرقی نائجیریا کی ریاست بورنو میں سلسلہ وار دھماکوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 48 دیگر زخمی ہو گئے۔یہ معلومات بورنو اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے دی ہے۔ ایجنسی نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر بتایا کہ اب تک، متاثرین کی تعداد کا پتہ لگایا گیا ہے، جس میں 18 ہلاک ہوئے ہیں، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں اور 48 شدید زخمی متاثرین زیر علاج ہیں۔ایجنسی نے کہا کہ’’پہلا دھماکہ شادی کی تقریب میں ہوا اور اس کے چند منٹ بعد گووزا شہر کے مرکزی اسپتال میں دوسرا دھماکہ ہوا۔ پھر ایک اور خودکش حملہ آور نے بم دھماکہ کیا‘‘۔ادھر شمالی نائیجیریا کی ریاست کانو کے اماوا شہر میں ہائی وے پر چلنے والے لوگوں کوایک ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔یہ اطلاع خبر رساں اداروں نے دی ہے۔ اخبار نے ہفتہ کو ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد جارہے لوگوں سے ٹکرا گیا۔

گیسولین کی برآمدات | روس کی پرمٹ میں 31جولائی تک توسیع
یو این آئی
ماسکو//روسی حکومت نے گیسولین کی برآمد کیلئے پرمٹ میں 31جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ یہ معلومات ہفتے کے روز سرکاری قانونی معلومات کے پورٹل پر شائع متعلقہ دستاویز کے ذریعے موصول ہوئی دستاویز 29 فروری کی حکومتی قرارداد نمبر 243 میں ترمیم کرتی ہے۔روس سے تجارتی گیسولین کی برآمد پر عارضی پابندی عائد کرنے پر روس کے وزیر توانائی سرگئی تسویلیٔیف نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں ایندھن کے کافی ذخائر بن چکے ہیں اور طلب مکمل طورپر سپلائی کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات کی بنیاد پر مزید اقدامات کئے جائیں گے۔یوریشین اکنامک یونین ممالک کے علاوہ دیگر ممالک میں گیسولین کی برآمد پر پابندی یکم مارچ کو لگائی گئی تھی۔ مئی کے آخر میں، حکومت نے پابندی کو 30 جون تک معطل کر دیا تھا۔ گیسولین کی برآمدات پرعارضی طور پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ روسی مارکیٹ کی سیچوریشن کے سلسلے میں کیا گیا تھا، تاکہ متعدد ریفائنریز کے ذریعے پروسیسنگ میں کمی اور بندرگاہوں میں ان لوڈنگ سے روکا جا سکے۔