مینڈھر میں فلسطین حامی پوسٹر چسپاں ۔ 2نوجوان گرفتار،مزید تحقیقات جاری

 جاوید اقبال

مینڈھر//مینڈھر قصبہ کے نرسری موڑ مارکیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں فلسطین کی حمایت کے پوسٹر آویزاں پائے گئے جس پر پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔خبر ملتے ہی پولیس نے فوری طور دیواروں سے پوسٹر ہٹا دیئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق فلسطین کے حامی پوسٹر پائے جانے پر جمعرات کی صبح ہی پولیس فوری طور حرکت میں آئی اور دو افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ پوسٹر لگائے تھے۔ان پوسٹروں میں یہ تحریر لکھی گئی ہے میرا ووٹ اور حمایت غزہ اور فلسطین کیلئے ہے ،ہندوستان میں کرپشن ہے۔