میری زندگی کاہرپل ملک کیلئے وقف انڈیا اتحاد نے ناری شکتی کو ختم کرنے کی قسم کھائی ہے

  کانگریس نے سکھوں اورخواتین کی توہین کی:وزیراعظم

یواین آئی

پیلی بھیت// کانگریس سمیت انڈیا اتحاد پر خواتین اور سکھوں کی توہین کی الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ منھ بھرائی کی دلدل میں کانگریس اتنا ڈوب گئی ہے کہ اس سے کبھی باہر نہیں نکل سکتا۔مودی نے یہاں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج نوراتر کے پہلے دن میں ملک کو یہ یاد دلا رہا ہوں۔ کہ کیسے انڈیا اتحاد نے ناری شکتی کو ختم کرنے کی قسم کھائی ہے۔ آج ملک میں جس ناری شکتی کی پوجاہورہی ہے۔ اس شکتی کا کانگریس نے سخت توہین کیا ہے۔ جس شکتی کے آگے ہم سر جھکاتے ہیں اس طاقت کو اکھاڑ پھینکنے کی بات یہ کانگریس کے لیڈر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا’ سماج وادی پارٹی آج جس کانگریس کے ساتھ کھڑی ہے اس کانگریس نے 1984 میں ہمار ے سکھ ساتھیوں کے ساتھ کیا کیا تھا وہ کوئی بھول نہیں سکتا۔یہ بی جے پی ہے جو سکھوں کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کے جذبات کو سمجھتے ہوئے کام کرتی ہے۔ ہم افغانستان سے گرو گرنتھ صاحب کو پوری عقیدت سے بھارت لائے۔ بی جے پی حکومت کی کوشش سے کرتا پور کاریڈور کے ذریعہ لاکھوں عقیدت مند آج کرتا پور صاحب کا آشیروار لے رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے لنگر کی ضروریات میں سے جی ایس ٹی ہٹایا۔ ویربال دیوس منا کر صاحب زادوں کے بہادری کو سلام کیا۔ بی جے ی نے گرونانک دیو جی گروگوندی سنگھ کے پرکاش پرو کو دنیا میں دھوم دھام سے مناتی ہے۔مودی نے کہامیری زندگی کا ہر پل، ہر لمحہ ملک کی خدمت کے لئے وقف ہے۔میں آپ کو اعتماد دلاتا ہوں کہ آپ کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑونگا۔جب نیت صحیح ہوتی ہے حوصلے بلند ہوتے ہیں تو نیتا جی بھی صحیح ملتے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم چاروں طرف ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر ہوتے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے جہاں کانگریس حکومتیں دنیا سے مدد مانگتی تھیں تو وہیں کورونا کے مہا بحران میں بھارت نے پوری دنیا میں دوائیں اور ویکسین بھیجی۔ اتنا ہی نہیں دنیا میں جنگ بحران کے دوران ہم ایک ایک ہندوستانی کو سیکورٹی واپس لائے ہیں۔یہ مضبوط اور مستحکم حکومت کی گارنٹی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سن کر آپ کو بھی فخر ضرور ہوتا ہوگا یہ آپ کے ووٹ کی طاقت ہے۔ آپ کے ایک ووٹ سے مضبوط، فیصلہ کن اور مستحکم حکومت بنی ہے۔بی جے پی حکومت نے دنیا کو دکھا دیا کہ بھارت کسی سے بھی کم نہیں ہے۔ آج ملک ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گنا کسانوں کی پریشانی کو کم کرنے کے لئے پوری طاقت سے کام کیا ہے۔ کئی چینی ملیں کھلی ہیں۔ کئی کی توسیع ہوئی ہے اور یہ کام لگاتار کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے دن سے ہی گنا کسانوں کی مصیبتیں دو کرنے کے لئے متعدد اقدام اٹھائیں ہیں۔ ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس کے 15سال جتنے روپئے گنا کسانوں کو ملے تھے۔ اس سے زیادہ روپئے یوگی حکومت سات سال میں گنا کسانوں کو دے چکی ہے۔