میرا ںصاحب اور آر ایس پورہ میں فائرنگ کے واقعات حل تین مرکزی ملزمان گرفتار، دیسی ساختہ پستول اورکارتوس برآمد

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//27اپریل کی شام کے اوقات میں جموں کے میراں صاحب اور آر ایس پور ہ علاقہ میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے تھے جن کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے معاملہ درج کر کے اس سلسلہ میں تحقیقات کا عمل شروع کر دیا تھا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 44/2024آرمس ایکٹ پی ایس میران صاحب میں درج کیا گیاجبکہ اسی طرح پی ایس آر ایس پورہ میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 74/2024 زیر دفعات 452/307/34 آئی پی سی اور 3/25، 3/27 آرمس ایکٹ درج کیا گیا اور فوری طور پر تفتیش شروع کردی گئی۔اس کے بعد پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیںجنہوں نے تھانہ میراں صاحب اور آر ایس پورہ کی حدود میں مختلف مقامات پر انسانی ذہانت اور تکنیکی نگرانی کی بنیاد پر چھاپے مارے جو ان شرپسندوں پر رکھی گئی تھی۔جائے وقوعہ اور ملحقہ علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی جمع کی گئیں اور ان کا تجزیہ کیا گیا اور پولیس کی ٹیمیں کھجوریہ فوڈ مال اور چوہلہ، آر ایس پورہ اور دیسی کٹہ میں فائرنگ کرنے والے 03 مرکزی ملزمان کو شناخت کرنے اور بالآخر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران ملزمان نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے، تاوان کا مطالبہ کرنے اور جرم کے ارتکاب کا اعتراف کیا۔پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسکوٹی کو بھی برآمد کرنے میں کامیاب رہی۔پولیس ان لوگوں کے کردار کی بھی چھان بین کر رہی ہے جنہوں نے ان مجرموں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تھی۔