مگناڑ لور سے گالہ لپاڑہ کے درمیان بند سڑک کا تعمیراتی کام شروع

حسین محتشم

پونچھ//نبارڈ اسکیم کے تحت سرحدی ضلع پونچھ کے گاؤں منگناڑ میں سپر مارکیٹ مگناڑ سے گالہ لپاڑہ کے درمیان تعمیر کی جا رہی سڑک جس کا کام روک دیا گیا تھا پر دوبارہ کام شروع کیا گیا۔تعمیراتی کام محکمہ تعمیرات عامہ کے اے ای ای، نائب تحصیلدار کنویاں اورچوکی آفیسر جھلاس کی موجودگی میں شروع کیا گیا جب کہ سڑک پر ہوئے ناجائز تجاوزات کو جے سی بی کے ذریعہ ہٹایا گیا۔مقامی شہریوں نے سڑک کی تعمیرات کا کام شروع ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ، محکمہ تعمرات عامہ کے تمام افسران، نائب تحصیلدار کنویاں اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔