منگوٹ نوشہرہ میں پانی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج

رمیش کیسر

نوشہرہ // نوشہرہ کے گاؤں منگوٹ کے مقامی باشندوں نے پینے کے پانی کے مسئلہ کو لے کر محکمہ جل شکتی کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کیا ۔اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے سرحدی گاؤں منگوٹ کے مقامی باشندوں نے جم غفیرکی صورت میں احتجاج کیا۔ محکمہ جل شکتی نوشہرہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے گاؤں کے لوگوںنےپینے کے صاف پانی کا مسئلہ پیدا ہونے کو لیکر محکمہ کے ملازمین اور افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورمحکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران اور ملازمین سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔