منڈی میں لڑکیوں کے انٹر اسکول زونل سطح مقابلوں کا انعقاد

محتشم حسین

پونچھ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون منڈی نے بی ایس ایف گراؤنڈ راج پورہ منڈی میں لڑکیوں کے لیے انٹر اسکول زونل سطح کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ جس میں زون منڈی کے مختلف سکولوں کی طالبات نے 14سال سے کم عمر کے زمروں میں مختلف کھیلوں یعنی والی بال، کبڈی، کھو کھو، بیڈمنٹن اور شطرنج میں حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے والی طالبات کی کل تعداد 304 تھی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ 54 بٹالین بی ایس ایف ایس دیس راج سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاسنگ یالموکوارٹماسٹر 54بٹالین بی ایس ایف منڈی ان کی اہلیہ موجود رہیں۔ تمام افسران نے اس طرح کے اہم ایونٹس کے انعقاد پر یوتھ سروسز اور سپورٹس محکمہ کو سراہا جس سے طلباء اور مجموعی طور پر سوسائٹی کو فائدہ پہنچے گا۔ کمانڈنٹ 54ی این بی ایس ایف نے مزید کہا کہ طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے سے منشیات کے استعمال سمیت بہت سے سماجی مسائل حل ہوں گے۔ بتا دیں کہ یہ مقابلہ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پونچھ مسٹر مول راج اتم کی ہدایت پر اور زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر منڈی راجندر سنگھ کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔اس دوران انعاماتی تقریب منعقد ہوئی جس کی نظامت امتیاز احمد آر ای کے نے انجام دیئے۔ اس موقع پر زون منڈی کا پورا فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا۔