منڈی بازار میں رکھے گئے کوڑے دان کوڑے میں تبدیل قصبہ میں عفو نت،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،کوڑےدان صاف کرنے کی مانگ

 عشرت حسین بٹ

منڈی//منڈی تحصیل صدر مقام کے بازار میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تین ماہ قبل جگہ جگہ کوڑے دان لگائے گئے تھے جن کا مقصد یہ تھا کہ بازار میں دن بھر جو بھی کوڑا جمع ہو،اسے ان کوڑے دونوں میں ایک دن ڈال کر دوسرے دن صبح صاف کریں ۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے ایس بی ایم سکیم کے تحت منڈی قصبہ میں ایک کلو میٹر کی دوری تک بازار میں کوڑے دان لگائے تھے جنہیں تین ماہ صاف نہیں کیا گیا اور ان کوڑے دانوں میں پڑے کوڑے کی وجہ سے بازار میں کافی بدبو دن بدن پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے ماحول آلودگی طرف جا رہا ہے اور اس آلودگی کی وجہ سے بیماری پھیل نے کے بھی امکان ہیں۔ منڈی بازار کے متعدد دوکانداروں نے کہا کہ جب ان کوڑے دانوں کو بازار میں لگایا گیا تھا تو کچھ عرصے تک تو ان سے روزانہ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کی جانب سے کوڑا کرکٹ خالی کیا جاتا تھا مگر کافی عرصہ گزر جانے کے بعد بھی بازار میں رکھے گئے بیشترکوڑے دان ضرورت سے زیادہ بھرے پڑے ہیں اور ان میں سے کوڑاکرکٹ نہیں نکالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے گندگی سے بھرے کوڑے دانوں کی وجہ سے بدبو آ رہی ہے جس کی وجہ سے ماحول بھی گندا ہو رہا ہے اور آنے والے گرم موسم میں بیماری پھیل نے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔دوکاندراوںنے کہا کہ ان کوڑے دانوں کو صاف کرنا ان کا بھی فرض ہے مگر محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ان کوڑا دانوں کو تو مارکیٹ میں لگا دیا مگر اس کے بعد انہیں صاف اور ان کی صاف صفائی رکھنے کا کوئی بھی معقول انتظامات نہیں کیے۔دوکاندراوں نے بی ڈی او منڈی سے گزارش کی کہ اس کام کے لیے ملازم تعینات کریں جو روزانہ کی بنیاد پر ان کوڑے دونوں کو صاف کیا کریں گے۔