منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ۔ 11سمگلر جیل منتقل

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// کپوارہ اور بارہمولہ اضلاع میں منشیات سمگلروں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون مسلسل جاری ہے۔ پولیس منشیات مخالف مہم کے تحت بارہمولہ PIT-NDPS ایکٹ کے تحت8بدنام زمانہ سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُنھیں مجاز اتھارٹی کے احکامات پرسنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کردیا ۔سمگلروں میں جاوید محی الدین بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن الہ پورہ کرہامہ کنزر، دانش احمد دھوبی ولد غلام محمد ساکن اوگمونا کنزر، غلام محی الدین ولد سخی محمد ساکن چندوسا، عادل احمد ولد احمد بٹ ساکن اوگمونا کنزر،وقار حسین بیگ ولد ارشد حسین ساکن لطیف آباد چندوسہ، آفرید احمد وانی ولد حبیب اللہ ساکن بانڈی پایین چندوسہ، بلال احمد بٹ ولد گلزار احمد اور محمد آصف بٹ ولد غلام حسن ساکنان ملورہ سری نگر شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد PIT-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعدمطلوب منشیات اسمگلروں کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیاگیا ۔ پولیس نے مزید بتایاکہ مذکورہ منشیات اسمگلروں کے خلاف مختلف پولیس تھانوںمیں متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ بانڈی، کنزر، اوگمونہ، پٹن، میرگنڈ وگورہ، کریری اور ضلع کے دیگر علاقوں میں مقامی نوجوانوں کو منشیات کی سپلائی کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔ادھرکپوارہ میں 3 بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کا حکم حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ منشیات اسمگلر آزاد احمد خان ولد غلام احمد خان ساکن چھلہ گنڈ ہلمت پورہ، شبیر احمد حجام ولد غلام رسول حجام چیک ہلمت پورہ اور وسیم احمد شاہ ولد حبیب اللہ شاہ ہڑکر پورہ کو مجاز اتھارٹی کے حکم کے بعد میںسنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بھیج دیا گیا۔پولیس کا کہناہے کہ بہت سے کیسوںمیں ملوث ہونے کے باوجود، ملزمان نے اپنی سرگرمیوں کو دُرست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات فروشی واستعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہو گئے۔