ممتاز دانشور، ماہر تعلیم سابق چیف سیکریٹری موسیٰ رضا کا انتقال

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//ممتاز دانشور، ماہر تعلیم اور حکومت ہند کے سابق سیکریٹری موسی رضا بدھ کو انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔ ان کا وطنی تعلق جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو سے تھا۔موسی رضا کو حکومت نے 2010 میں پدم بھوشن کے اعزاز سے نوازا تھا۔1960 میں آئی اے ایس کا امتحان پاس کرکے انہوں نے وزیر اعلیٰ گجرات کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعدازاں وہ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور گورنر اترپردیش کے ایڈوائزر بھی رہے۔ انہوں نے ملت کی تعلیمی زبوں حالی دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے اور کئی تعلیمی اداروں کی داغ بیل ڈالی۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی تعمیر وتشکیل میں بھی ان کا اہم کردار رہا۔ ایک تعمیری شخصیت کے طور پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر نئی دہلی کے ادارے کو فعل اور قوم کی فلاح کے استعمال کرنے میں انکا کلیدی رول رہا۔رفیق مسعودی نے انکی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔