ملازمین کیلئے4فیصد مہنگائی الائونس الیکشن کمیشن سے اجازت طلب

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین اور پنشنروں کو مہنگائی بھتہ کی واجب الادا قسط واگذار کرنے کیلئے انتخابی کمیشن سے اجازت طلب کی ہے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے نام ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز/فیملی پنشنرز کو قابل ادائیگی مہنگائی الاونس کی شرحوں پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ ملازمین اور تنخواہ لینے والوں/فیملی پنشنرز کو قابل ادائیگی مہنگائی الاونس (DA) میں 46فیصد کی شرح سے اضافہ ، بنیادی تنخواہ/بنیادی پنشن جو 50فیصد سے یکم اپریل سے قابل اطلاق ہے ،کے بارے میں نظر ثانی کا متقاضی ہے جوکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے فی الحال زیر التوا ہے ۔