مغل شاہراہ بدستور ٹریفک آمدورفت کیلئے بند سڑک پر پسی گر آئی ،موسمی خرابی کے باعث کام متاثر:حکام

بختیار کاظمی‌

سرنکوٹ//مغل شاہراہ کےپیر پنچال علاقہ میں برف گرنے سے سڑک بند ہو گئی ہے جو بدستور بند پڑی ہے ۔دوسرے روز لگاتار موسلادھار بارش کی وجہ سے مغل روڈ پر کلو میٹر 40پر پوشانہ اور چھتہ پانی کے درمیان بڑی بڑی چٹانیں کھسک آئی ہیں جن کی وجہ سڑک مکمل طور بند ہوگئی ہے۔شاہراہ کے کئی مقامات پر پتھر لگاتار گر رہے ہیں جسکی وجہ سے آمدورفت میں خلل ہو سکتی ہے۔ رابطہ کرنے پر ایگزیکٹیو انجینئر مغل روڈدویژن نے بتایا کہ شاہراہ کی حالت کافی ناگفتہ بہہ ہے۔انکاکہناتھا کہ موسمی خرابی سے کئی مقامات سڑک پر پسیاں گری ہیں جبکہ کئی مقامات پر پتھر لگاتار گر رہے ہیںجس کی وجہ سے بحالی کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ وہیں مکینکل حکام نے بتایا کہ مشینری کو متحرک کیا گیا اور کل ہی مشینری کو سڑک کی صفائی کیلئے بھیج دیا گیا تھا لیکن موسم کے پیش نظر کام نہیں کیا جا سکتا ہے۔ البتہ موسم ہونے پر ہی سڑک صاف کی جا سکتی ہے۔