محکمہ فشریز میں ترقیاں اورتبادلے انچارج ڈائریکٹرسمیت5ڈپٹی ڈائریکٹروں کی تعیناتی

بلال فرقانی

سرینگر//محکمہ ماہی پروری میں انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر کو انچارج ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ عارضی طور پر5انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو انچارج ڈپٹی ڈائریکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ انتظامیہ نے انچاج جوائنٹ ڈائریکٹر عبدالماجد ٹاک کی اپنی ہی تنخواہ اور گریڈ پر انچارج ڈائریکٹر فشریز کے طور پر تعیناتی عمل میں لانے کو منظوری دی ۔ محکمہ زرعی پیدوار کے پرنسپل سیکریٹری شیلندر کمار کی طرف سے جاری آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ ان انچارج ڈپٹی ڈائریکٹروں کو موزوں امیدواروں کی تعیناتی تک یہ ذمہ دیاریاں تفویض کی گئی ہیں۔ان اسسٹنٹ ڈائریکٹروں میں منظور احمد سامون، سجاد حسین ڈار، محمد صدیق چوہ،غلام جیلانی پنڈت اور محمد شفیع وانی شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ انتظامات انتظامیہ کے مفاد میں وقتی طور عمل میں لائے گئے ہیں اور ان افسران کو محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی اور جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کی طرف سے سفارشات کی بنیاد پر ان عہدوں پر مستقل طور پر افسران کی مستقل تعیناتی و ترقی کے وقت کوئی بھی ترجیج نہیں دی جائے گی۔

 

اس سلسلے میں انچارج پروجیکٹ افسر فش فارم ڈیولپمنٹ ایجنسی سرینگر رفیق احمد صوفی کو تبدیل کرکے نروال ہیڈ کواٹر میں پی او مارکیٹنگ جبکہ انچارج چیف پروجیکٹ افسر این ایف ایس ایف مانسبل کو تبدیل کرکے انچارج چیف پروجیکٹ افسر گگری بل سرینگر تعینات کیا گیا۔ انچارج ڈائریکٹر فشریز پلوامہ منظور احمد سامون کی انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر کے طو پر تقرری عمل میں لانے کے بعد انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی آر ایف ایف ڈی اے سرینگر کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر کپوارہ سجاد حسین ڈار کی انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تقرری عمل میں لانے کے بعد انہیں انچارج چیف پروجیکٹ افسر کی ایف ایف پی کوکرناگ تعینات کرکے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر غلام محی الدین وانی کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ شیلندر کمار کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اننت ناگ محمد صدیق چوہ کی انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تقرری عمل میں لانے کے بعد انہیں انچارج چیف پروجیکٹ افسر آر ایف ایف ڈی اے جموں تعینات کرکے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر مسعود حسین شیخ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔نچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشرئز بارہمولہ غلام جیلانی پنڈت کی انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی عمل میں لانے کے بعد انہیں انچارج چیف پروجیکٹ افسر این ایف ایس ایف مانسبل جبکہ جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز شمالی کشمیر کے دفتر میں ا نچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد شفیع وانی کی انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی عمل میں لانے کے بعد انہیں انچارج چیف پروجیکٹ افسر این ایف ایس ایف کھٹوعہ تعینات کرکے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر گوپال کرشن کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔