محکمہ شیپ و انیمل ہسبنڈری میں بھاری پھیر بدل|| ۔40افسران کے تبادلے ۔ 4 ڈپٹی ڈائریکٹروں کے عہدوں کی ادلابدلی،عارضی ترقیاں بھی تفویض

 بلال فرقانی

سرینگر// محکمہ افزائش جانور و بھیڑ میں4ڈپٹی ڈائریکٹروں سمیت قریب 40 افسران کے تبادلے، ترقیاں اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔محکمہ میں انتظامی مفادات میں کئے گئے تبادلوں کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر،چیف انیمل ہسبنڈری افسرریاسی ڈاکٹر عبدالماجد کو تبدیل کرکے ویکسین پرڈکشن افسر،اے آر وی لیبارٹری جموں جبکہ ویکسین پرڈکشن افسر،اے آر وی لیبارٹری جموں ڈاکٹر وی کمار کیٹھ کوتبدیل کرکے چیف انیمل ہسبنڈری افسرریاسی تعینات کیا گیا۔ پرنسپل پروت ٹریننگ انسٹی چیوٹ جموں ڈاکٹر تنویر الشریف زرگر کو تبدیل کرکے منیجر پولٹری پروڈکشن جموں جبکہ منیجر پولٹری پروڈکشن جموں ڈاکٹر راج کمار کو تبدیل کرکے پرنسپل پربت ٹریننگ انسٹی چیوٹ جموں تعینات کیا گیا۔ ایک اور آرڈر کے مطابق محکمہ میںانچارج ڈپٹی ڈائریکٹر شیپ بریڈنگ فارم ڈاکٹر سید معین الحق کو تبدیل کرکے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ریسریچ کشمیر تعینات کیا گیا اور ڈاکٹر بشارت امین کھٹو کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ محکمہ زرعی پیدوار کے پرنسپل سیکریٹری شیلندر کمار کی طرف سے جاری آرڈر کے مطابق انچارج اسسٹنٹ پروجیکٹ افسر بھدرواہ ڈاکٹر جاوید اقبال میر کو تبدیل کرکے انچارج ضلع شیپ ہسبنڈری افسر جموں تعینات کیا گیا اور سنجیو کمار کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔انچارج ضلع شیپ ہسبنڈری افسر کشتواڑ ڈاکٹر جعفر عرفات قاضی کو تبدیل کرکے انچارج اسسٹنٹ پروجیکٹ افسر بھدرواہ جبکہ انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر شیپ بریڈنگ فارم ریاسی ڈاکٹر رمیش کمار منہاس کو تبدیل کرکے انچارج ضلع شیپ ہسبنڈری افسر کھٹوعہ تعینات کیا گیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی جی ایف راجباغ قاضی نجیب کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔

 

حکم نامہ کے مطابق انچارج ضلع شیپ ہسبنڈری افسر ڈوڈہ جمیل ناصر وچکو کو تبدیل کرکے انچارج ضلع شیپ ہسبنڈری افسر کشتواڑ تعینات کیا گیا جبکہ انچارج اٰیڈیشنل ڈائریکٹرشیپ بریڈنگ فارم پونچھ ڈاکٹر آشیش مہاجن کو انچارج ڈپٹی ڈائریکٹرشیپ بریڈنگ فارم ریاسی تعینات کرنے کے علاوہ انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیپ بریڈنگ فارم ہردشیوہ بارہمولہ ڈاکٹر فیصل نذیر کو تبدیل کرکے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی ایف کھمبرداچھی گام تعینات کرکے ڈاکٹر سید معین الحق کو اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا۔ شیپ بریڈنگ فارم کھمبر میں افسر انچارج ڈاکٹر ظہور الحق کو تبدیل کیا گیا اور انہیں شیپ بریڈنگ فارم زاورہ شوپیان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں اور ایس ڈی او شوپیان ڈاکٹر بشارت احمد گنائی کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔آرڈر کے مطابق ڈاکٹر دیپا نجلی ورما،اے آر او کرتھولی سانبہ کو تبدیل کیا گیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیپ بریڈنگ فارم پنتھال،ایس ڈی او شوپیان ڈاکٹر بشارت گنائی کو تبدیل کرکے انچارج ضلع شیپ ہسبنڈری افسر پونچھ،ایس ڈی او حاجن ڈاکٹر نزہت ولی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیپ ڈیولپمنٹ فارم ہردشیوہ بارہمولہ، شیپ اینڈ وول ڈیولپمنٹ افسر رام نگر ڈاکٹر گرجیت سنگھ کو تبدیل کرکے انچارج ضلع شیپ ہسبنڈری افسر ڈوڈہ اور ڈاکٹر ریاض احمد خان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیپ ہسبندری فارم بلنوئی تعینات کیا گیا۔آرڈر میںبتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظہور الحق، ڈاکٹر دیپانجلی ورما، ڈاکٹر بشارت گنائی، ڈاکٹرنزہت ولی اور ڈاکٹر گرجیت سنگھ کو محکمہ میں ضروریات پورا کرنے کے پیش نظر عارضی طور پر یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،اور اعلیٰ عہدوں پر ترقیوں و تقرریوں کے وقت انہیںترجیجی بنیادوں پر دعویٰ کرنے کا کوئی بھی حق حاصل نہیں ہوگا۔ پرنسپل سیکریٹری محکمہ زرعی پیدوار نے بتایا کہ محکمہ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ ان افسراں کو نوٹس دئیے بغیر انہیں اپنے پرانے عہدوں پر واپس تعینات کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان افسراں کو6 ماہ یا محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹیوں و پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سفارشات کی بنیاد پر ان اسامیوں کو ضوابط کے تحت مستقل بنیادوں پر پُر کرنے تک تعینات کیا گیا ہے۔ایک اورحکم نامہ کے مطابق، ڈاکٹر جاویداقبال اب ڈاکٹر دیپانجلی ورما کی جگہ کالاکوٹ میں بھیڑ اور اون کی ترقی کے افسر ہیں۔ ڈاکٹر بشارت احمد کو مڑواہ سے بانہال جبکہ ڈاکٹر ظہور احمد کھانڈے کو بانہال سے شوپیان منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کوثر احمد کو ’ایس بی ایف‘، ڈکسم کیوا، اور ڈاکٹر فردوس احمد بٹ کو کھمبر،داچھی گام میں تعینات کیا گیا۔ ڈاکٹر بشارت احمد کی جگہ ڈاکٹر آصف علی گنائی اب مڑواہ میں تعینات ہونگے۔ ایس بی ایف کے ایک لیب آفیسر ڈاکٹر عمر مجید عارضی طور پر’ ایس ڈی او‘ حاجن کے فرائض سنبھالیں گے اور ڈاکٹر فاروق احمد کو کشمیر میں جینیاتی ماہر کے طور پر تعینات کیا گیا ۔آرڈر کے مطابق ڈاکٹر اشفاق احمد، جو فی الحال وی اے ایس، ایس بی ایف بلنوئی میں ہیں، اب کالاکوٹ میں بھیڑ اور اون کی ترقی کے افسر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ڈاکٹر نریش کمار، وی اے ایس مجوری، شیپ اینڈ وول ڈیولپمنٹ افسر رام نگر کے کام کی دیکھ بھال کریں گے۔پرنسپل سیکریٹری محکمہ زرعی پیدوار شلیندر کمار کے مطابق شیپ ہسبندری محکمہ میں19ویٹنری اسسٹنٹ سرجنوں کے تبادلے اور تقریاں فوری طور پر عمل میں لائی گئی۔آرڈر کے مطابق ڈاکٹر ناصر الطاف زرگر کو شیپ بریڈنگ فارم ریاسی، ڈاکٹر فخر النساء کو ٹیکنیکل افسر ڈی ایس ایچ جموں، ڈاکٹر محمد سلیم چودھری کوویٹنری اسسٹنٹ سرجن کوٹرنکا،راجوری، ڈاکٹر سجاد احمد کلو ویٹنری اسسٹنٹ سرجن تھنہ منڈی، ڈاکٹر رجت شرما کو ریسرچ اسسٹنت کرتھولی، ڈاکٹر سید ثاقب مجتبیٰ کو ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری کے ٹیکنیکل افسر جی ڈی ایکسٹنشن کشمیر، ڈاکٹر ناظرہ بشیر کو لیبارٹری افسر پلوامہ، ڈاکٹر ارشاد مقبول کو ویٹنری اسسٹنٹ سرجن زاورہ شوپیاں، ڈاکٹر عرفات انجم کو ویٹنری اسسٹنٹ سرجن ماتری گام بانڈی پورہ اور ڈاکٹر مصطفی کمال کو ویٹنری اسسٹنٹ سرجن نائد کھی بانڈی پورہ میں تقرری عمل میں لائی گئی۔ حکم نامہ کے مطابق ڈاکٹر عرفان محمد ماگرے کو ویٹنری اسسٹنٹ سرجن زیٹھن بارہمولہ،ڈاکٹر توصیف احمد کو ویٹنری اسسٹنٹ سرجن اوگمونا ٹنگمرگ، ڈاکٹر ثنا بشیر کو ٹیکنیکل افسر،جی ڈی ایکسٹنشن کشمیر، ڈاکٹر صائمہ مشتاق کو لیبارٹری افسر برہمولہ، ڈاکٹر حنان فاروق کو ویٹنری اسسٹنٹ سرجن کرناہ، ڈاکٹر گردیپ سنگھ کو ویٹنری اسسٹنٹ سرجن پنتھال اور ڈاکٹر آصف اقبال وکیل کو ویٹنری اسسٹنٹ سرجن مانزن بڈگام تعینات کیا گیا۔