لوک سبھا میں اکثریت کا استعمال دفعہ 370ہٹانے کیلئے کیا | 5برسوں میں کنکری نہیں چلی گانگریس واپس آئیگی نہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن بحال ہوگی:امت شاہ

عظمیٰ نیوز ڈیسک

حیدر آباد //مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کوٹہ ہٹانے کے بجائے، آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کے لیے لوک سبھا کی اکثریت کا استعمال کیا۔کانگریس کے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہ اگر بی جے پی مرکز میں دوبارہ اقتدار حاصل کرتی ہے تو وہ ریزرویشن کو ختم کر دے گی، امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 10 سالوں سے اقتدار میں ہیں لیکن انہوں نے ریزرویشن ہٹانے کے بجائے اکثریت کا استعمال آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے، تین طلاق کو ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کے لیے استعمال کیا۔امیت شاہ اتوار کو تلنگانہ کے نظام آباد میں ایک ریلی کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا”میرے ویڈیو میں ترمیم کی گئی اور کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی گئی‘‘۔ ریونت ریڈی کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس ان کے پیچھے لگی ہوئی ہے، اگر آپ جعلی ویڈیو بناتے ہیں تو آپ اور کیا امید رکھ سکتے ہیں؟ ۔آرٹیکل 370 کی منسوخی پر آگے آتے ہوئے شاہ نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پر ان کے مبینہ بیان پر حملہ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا جاتا ہے تو کشمیر میں ‘خون بہے‘گا۔شاہ نے کہااس وقت راہول بابا کہتے تھے کہ دفعہ 370 کو ختم نہ کرو ورنہ کشمیر میں خون کی ہولی ہو جائے گی، لیکن اس کے بعد پانچ سال ہو گئے لیکن کسی نے کنکری مارنے کی ہمت تک نہیں کی۔ راہول بابا کہتے ہیں کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آئے تو وہ آرٹیکل 370 واپس لائیں گے۔ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں، دن میں خواب دیکھنا بند کرو کیونکہ نہ تو آپ کی حکومت واپس آ رہی ہے اور نہ ہی آرٹیکل 370۔