غیر قانونی کانکنی کپوارہ میں5 ڈرائیور گرفتار

 اشرف چراغ

کپوارہ // معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کپوارہ میں 5 گاڑیاں ضبط کیں اور 5 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ۔ پولیس اسٹیشن کپوارہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او کپوارہ اسحاق احمد کی سربراہی میں 5 گاڑیاں جن میں 3 ٹپر اور 2 جے سی بی شامل ہیںکو ضبط کیا۔پولیس نے کپوارہ کے مغل پورہ علاقے میں معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل کے الزام میں 5 ڈرائیوروں کو گرفتار کیااور اس نسبت سے ایف آئی آر نمبر 84/24 زیر دفعہ 188,379/IPC n 21 MMDRA پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ کان کنی کپواڑہ نے کل ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سیلاب کی موجودہ صورتحال اور املاک اور انسانی جانوں کے نقصان کے خدشے کے پیش نظر اور بہترین مفاد عامہ میں یہ حکم یہ حکم جاری کر دیا گیا کہ ضلع میں کان کنی کی سرگرمیاں اگلے احکامات تک معطل رہیں گے۔