عمر اور فیاض نے کاغذات داخل کئے

عظمیٰ نیوز سروس

بارہمولہ//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ عمر کے ساتھ پارٹی کے ایک سینئر رہنما اور کارکنان تھے اور انہوں نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے ریٹرننگ آفیسر، منگا شیرپا کے سامنے اپنا کاغذات نامزدگی داخل کیا۔عمر نے سرینگر سے بارہمولہ کی طرف روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بھاری اکثریت سے سیٹ جیتنے کی امید کر رہے ہیں۔پی ڈی پی کے فیاض احمد میر نے بھی بارہمولہ نشست سے اپنی نامزدگی کے کاغذات بھر دیئے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بارہمولہ میں انتخابی میدان کے لیے کل 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جن میں عمر عبداللہ کے علاوہ پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون اورانجینئر رشید جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔