عبداللہ، مفتی اور نہرو پریوار ’لوک تنترنہیں لوٹ تنتر‘ چلاتے رہے:ترون چگ

 عشرت حسین بٹ

پونچھ// بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری ترون چُگ کا کہنا ہے کہ عبداللہ ،مفتی اور نہرو پریوار’’لوک تنتر نہیں لوٹ تنتر ‘‘چلاتے رہے۔ان خیالات کا اظہار موصوف نے پونچھ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مفتی ،نہر اور عبداللہ خاندانوں نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر پریوار واد چلایا اور ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لوگوں کا سخت نقصان کیا ۔ان کا کہنا تھا’’پہلے شخ عبداللہ ،پھر فاروق عبداللہ اور اب عمر عبداللہ ،پھر چھوٹے عبداللہ، پہلے مفتی محمد سعید، پھر بیٹی محبوبہ مفتی، اب چھوٹی مفتی پہلے، نہرو جی، اندرا جی، سنجے گاندھی اور اب راہول گاندھی‘‘۔ انہوں نے کہا’’یہ سب شاہی خانوادے ہندوستان کی جمہوریت کے لیے بدنما داغ ہیں ‘‘۔ترون چگ کا کہنا تھا کہ فاروق عبداللہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے۔ انہوں نے فاروق عبد اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا’’پاکستانی مقبوضہ کشمیرکی زمین فاروق عبداللہ صاحب ایک ایک انچ ہندوستان کی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو فاروق عبداللہ اور محبوبہ پاکستان اور چین کا راغ الاپتی ہیں اب یہ گانا نہیں چلنے والا‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حفاظت ہندوستان کی سرکار کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے فاروق عبداللہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ’’فاروق صاحب پاکستان کے پی آر او کی حیثیت نبھانا چھوڑ دیں۔ ہندوستان کی عوام نریندر مودی کی سرکار میں خوش و خرم ہے‘‘۔واضح رہے ہیں کہ ترن چُگ اور رووندر رینہ نے جمعرات کو پونچھ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پارٹی کے ضلعی دفتر میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا جہاں انہوں نے موجودہ انتخابات پر تباد لیا خیال کیا۔ اس دوران مقامی لیڈران نے دونوں لیڈروں کا والہانہ استقبال کیا۔