’’عالمی سپورٹس جرنلسٹ ڈے‘‘ پلوامہ میں میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی

 سید اعجاز

پلوامہ//2 جولائی کو عالمی سطح پر ’’ورلڈ سپورٹس جنرلسٹ ڈے‘‘کے طور منایا جاتا ہے اس حوالے سے ضلع انتظامیہ پلوامہ اوریوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی باہمی اشتراک سے ٹاون حال پلوامہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ہے .مقررین نے سپورٹس جرنلزم کے حوالے سے روشنی ڈالی اور سپورٹس میں میڈیا کے رول کو اجا گر کیا ہے ۔ تقریب میں ضلع انفارمیشن افسر پلوامہ وجیز نے مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھی۔ ضلع سپورٹس افسر محمد قاسم اور پلوامہ کے سینئر صحافیوں کے علاوہ محکمہ سپورٹس کے کئی ملازمین موجود تھے ۔ وجیزا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقع پر ہم میڈیا سے وابستہ افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے دور رکھنے اور کھیلوں کی جانب راغب کرنے میں سپورٹس جرنلسٹ بھی اہم رول ادا کررہے ہیں۔ تقریب کے آخر پر ترال, پانپور راجپورہ اور پلوامہ بلاکوں کے میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔