صابرا مینڈھر میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | فائنل میچ میں شاہ واریئرز نے کاظمی برارز کو روند ڈالا

جاوید اقبال

مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ گوہلد کی سرحد پر ایک پیر بابا فتح علی شاہ اور بابا میر علی شاہ کی یاد میں ہیلی پیڈ گراؤنڈ صابرا میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 8ٹیموں میں شامل مُختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے حصہ لیا ۔یہ ٹورنامنٹ سماجی کارکن ساجد علی نے فوج کی مدد سے کروایا۔ اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ سرحد پر بسنے والے نوجوانوں کو نشے سے دور رکھا جائے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کاظمی برادر اُور شاہ وارئیرز کے درمیان کھیلا گیا ۔شاہ وارئیرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 180 رن بنائے جس کے جواب میں کاظمی برادرز نے 16اوورز میں 130رن بنائے اور اس طرح 50رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ انجم احمد کو اُن کی شاندار کارکردگی پر دیا گیا۔ آخر میں نوجوانوں کو انعامات سے نوازا گیا اور اِس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں ساجد علی اُور فوجی آفیسران کا شُکریہ ادا کیا گیا۔