شاجی موڑ تا سانگلہ سڑک کی حالت خستہ ملازم اور مسافر پریشان، انتظامیہ عدم توجہی کا شکار

بختیار کاظمی

سرنکوٹ// سرنکوٹ میں جہاں بیشتر سڑکوں کی حالت خستہ ہے وہیں شاجی موڑ تا سانگلہ سڑک بھی خستہ حالی کاشکار ہے۔ مذکورہ سڑک سے چھ پنچایتوں کی عوام کا گذر ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس سڑک سے سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری ملازموں کا صبح و شام گذر ہوتا ہے جنہیں وقت پر حاضری کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ مذکورہ سڑک پر کئی مقامات پر حفاظتی ڈنگے بھی گر چکے ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب تارکول بچھائی گئی تھی تب کئی مرتبہ انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا تھا کہ تارکول غیر معیاری طریقے سے بچھائی جاتی ہے لیکن کسی نے بھی توجہ نہیں دی جس کا خمیازہ آج ملازموں اور عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ مذکورہ سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ عوام کو اور ملازموں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔