سی بی آئی ٹیم کا تحصیلدار کے دفتر پر چھاپہ

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایک ٹیم نے ہفتہ کو یہاں ایک تحصیلدار کے دفتر پر چھاپہ مارا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کی ٹیم نے سنیچر کی سہ پہر تحصیلدار باہو کے دفتر میں کچھ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں چھاپہ مارا۔پولیس نے کہا کہ “اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے”۔ پولیس نے مزید کہا کہ تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔