سیکٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کا ون سٹاپ سینٹر کے کام کاج کا معائنہ

 عظمیٰ نیوز سروس

راجوری //ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے سیکرٹری ریاض احمد چودری نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر کے ساتھ مل کر ون سٹاپ سینٹر فار وومن کا معائنہ کیا۔ون سٹاپ سینٹر فار وومن خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے چلایا جا رہا ایک مرکز ہے جس میں خواتین کو ہر ضروری مدد فراہم کروائے جانے کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جس میں خاص کر کے ان پر ہونے والی زائتیوں پر انہیں ضروری قانونی مدد شامل ہے۔اس موقع پر ون سٹاپ سینٹر کی ایڈمنسٹریٹر، نیتو شرما نے اس مرکز کے کام کاج کا بیورا پیش کیا اور یہ جانکاری دی کہ اس مرکز کے ذریعے ضلع کے الگ الگ علاقوں سے آنے والی خواتین کو ہر ضروری مدد مہیا کروائی جاتی ہے۔نیتو شرما نے کہا کہ اس مرکز میں خاص کر کے قانونی طور پر مدد فراہم کروانے کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں تاکہ کسی بھی خاتون کو جنسی، ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے پر اس کی مدد ہو سکے۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی ، ریاض احمد چودری نے ون سٹاپ سینٹر کے کام کی تعریف کی اور حکام کو مزید توانائی سے کام کرنے کی بات پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ون سٹاپ سینٹر فار وومن خواتین کے قانونی حق کا تحفظ کرنے میں اہم رول نبھاتا ہے۔