سیلاب جیسے حالات سے نمٹنے کیلئے ایک موثر حکمت عملی واضح کی جائے :چیف سیکر یٹری

{"remix_data":[],"source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"transform":2},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//چیف سکریٹری اتل دلو نے محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول (آئی اینڈ ایف سی) کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں وادی کشمیر میں سیلاب کے انتظام اور تخفیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سکریٹری نے وادی میں سیلاب جیسے حالات سے نمٹنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت جار ی کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب ایسی آفات ہیں جن سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے پیشگی تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے مناسب ایس او پیز تیار کرنے پر زور دیا جیسا کہ اسپتالوں میں ’کوڈ بلیو‘ کی پیروی کی جاتی ہے، جہاں ہر متعلقہ فرد ہنگامی حالات میں اپنے کردار اور ذمہ داری سے پوری طرح واقف ہوتا ہے۔چیف سکریٹری نے اضلاع میں ہر ایک علاقے کے سیلاب کی تفصیلی نقشہ سازی/ سیلاب کا نقشہ رکھنے پر زور دیا تاکہ اس کے مطابق عمل کیا جاسکے۔ انہوں نے ڈی سیز اور ڈویژنل کمشنر پر زور دیا کہ وہ قدرتی آفات سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کریں۔ڈلو نے اس طرح کی آفات کے وقت عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے کو بھی کہا تاکہ وہ گھبرائیں اور بچاؤ کے اقدامات اور عوام کے لئے دستیاب جگہوں کے بارے میں حقیقی معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے موبائل ٹاورز کی نقشہ سازی کی تجویز دی تاکہ ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو اپنی مرضی کے مطابق پیغامات بھیجا جا سکے۔ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں تمام ضروری سہولیات کے حامل ریسکیو مراکز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں ۔انہوں نے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال میں انتظامیہ کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے ایک مناسب بیک اپ حکمت عملی پر کام کرنے کو بھی کہا۔چیف سیکرٹری نے تربیت اور مشقوں کو تیاری کے منصوبے کا ایک اہم حصہقرار دیتے ہوئے کہاکہ سری نگر شہر میں پانی صاف کرنے والے اسٹیشنوں کی فعالیت کا جائزہ لیا اور ان کی افادیت کے لئے وقتاً فوقتاً جانچ پڑتال کی جائے ۔انہوں نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کام کاج اور سیلاب زدہ علاقوں میں موجود اہم تنصیبات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈویژنل انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسی تنصیبات کیلئے بیک اپ بنانے کی مشق کریں۔میٹنگ کے دوران اے سی ایس جل شکتی، شالین کابرا نے جموں و کشمیر میں اس قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ محکمہ نے سیلاب سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے وارننگ سسٹم اور خودکار واٹر سینسرز بھی نصب کئے ہیں۔