سنجو سیمسن کے200چھکے چہل نے بھی 350وکٹیں مکمل کیں

 یو این آئی

نئی دہلی//راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے اپنی 86 رنز کی اننگز میں 6 چھکے لگانے کے ساتھ ہی آئی پی ایل میں200 چھکے مکمل کرلئے ۔ وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے سب سے تیز ہندوستانی کھلاڑی رہے ۔دوسری طرف یوزویندر چہل نے بھی اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 350 وکٹیں مکمل کیں۔سنجو سیمسن نے آئی پی ایل میں 56ویں بار راجستھان رائلز کی کپتانی کی۔ اس کے ساتھ وہ سب سے زیادہ میچوں میں راجستھان کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے شین وارن کو پیچھے چھوڑ دیا، وارن نے 55 میچوں میں راجستھان کی کپتانی کی تھی۔ سیمسن اور وارن راجستھان کے کامیاب ترین کپتان بھی ہیں، دونوں نے ٹیم کو 30-30 میچ جیتائے ہیں۔یوزویندر چہل نے دہلی کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی-20 کرکٹ میں 350 وکٹیں مکمل کیں۔ وہ ٹی20 میں 350 وکٹیں لینے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ۔ ان کے بعد پیوش چاولہ نے 310 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2024) میں منگل کو دہلی کیپٹلز نے راجستھان رائلز کو 20 رنز سے شکست دی۔ میچ میں دہلی کے جیک فریزر میگارک نے 19 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی، اس سیزن میں تیسری بار انہوں نے 20 گیندوں سے کم میں نصف سنچری اسکور کی ہے ۔دہلی کے لیے اوپنر جیک فریزر میگرک نے صرف 19 گیندوں میں پچاس رنز بنائے ۔ یہ ان کے آئی پی ایل کیرئیر کی چوتھی نصف سنچری تھی جس میں سے انہوں نے 20 سے بھی کم گیندوں میں 3 نصف سنچریاں مکمل کیں۔ راجستھان سے پہلے انہوں نے صرف 15-15 گیندوں پر 2 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔فریزر میگارک آئی پی ایل میں 20 گیندوں میں 3 نصف سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ ان سے پہلے 6 کھلاڑی 20 سے بھی کم گیندوں میں 2 بار نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں۔