سری لنکا میں المناک سڑک حادثہ | 15 افراد زخمی، اسپتال میں داخل

یو این آئی

کولمبو// سری لنکا میں کولمبوکینڈی مرکزی سڑک پر ویولڈینیا میں پیر کی صبح مسافروں کو لے جانے والی دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔واضح رہے کہ کولمبو-کینڈی مرکزی سڑک سری لنکا کے مصروف ترین راستوں میں سے ایک ہے اور ویلڈینیا کولمبو سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ہے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو دو علاقے کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور حادثے کی وجہ سے سڑک پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔سری لنکا میں سڑک حادثات عام ہیں۔ گزشتہ سال ملک میں 2200 سڑک حادثات میں 2557 افراد ہلاک ہوئے۔