سرینگر پارلیمانی حلقہ کیلئے انتخابی نوٹیفکیشن جاری

سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ ریٹرننگ آفیسرسرینگر پارلیمانی حلقہ نے جمعرات کو سرینگر پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔سرینگر پارلیمانی حلقہ میں ایک رکن کا انتخاب ہونا ہے۔ کاغذات نامزدگی امیدوار یا اس کا کوئی بھی شخص ریٹرننگ آفیسر(ڈپٹی کمشنر سرینگر کو پہنچا سکتا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اے آر او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، امر نواس کمپلیکس میں، 25 اپریل 2024 (جمعرات) کے تک کسی بھی دن (عوامی تعطیل کے علاوہ) صبح 11:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے کے درمیان نامزدگی داخل کراسکتا ہے۔اس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ “کاغذات نامزدگی کے فارم مذکورہ جگہ اور اوقات پر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 26 اپریل 2024 (جمعہ) کو صبح 10:30 بجے آر او آفس سرینگر پارلیمانی حلقہ، (ڈی سی آفس سرینگر، امر نواس کمپلیکس)میںکی جائے گی۔ 29 اپریل دوپہر 03:00 بجے سے پہلے یا امیدوار اپنا نام واپس لے سکتا ہے۔اس حلقے میں پولنگ 13 مئی پیرکو ہوگی۔