سانگلہ میں سڑک سہولیات میسر نہیں | لوگ ٹرانسفارمر کو کاندھوں پر اٹھانے مجبور

بختیار کاظمی‌

سرنکوٹ//سب ضلع سرنکوٹ کے کئی علاقے آج بھی ایسے موجود ہیں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور لوگ قدیم طرز کی زندگی گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔سرنکوٹ کی دور دراز پنچایت درہ سانگلہ میں سڑک کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہے۔ وہاں کے لوگوں کو 2024یں بھی 1947کے دور سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ سڑک کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ روز مقامی لوگوں کو ایک 63کے وی ٹرانسفارمر کاندھوں پر اٹھا کر اپنے سٹیشن کی طرف لیجاتے پر مجبور ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹرانسفارمر مقامی لوگوں کو سڑک سے تقریباً چار کلومیٹر دور کاندھوں پر اٹھا کر لیجانا پڑا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اس وقت ضلع کے ہر کونے میں سڑک کی سہولیات دسیتاب ہے لیکن پنچایت درہ سانگلہ کی عوام آج کٹھن زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے یوٹی انتظامیہ سے اپیل کی کہ مذکورہ پنچایت پر توجہ دی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔