زہر ملانے کا واقعہ پلوامہ میں مچھلیوں کےنجی فارم میں 3ہزار مچھلیاں مرگئیں

 مشتاق الاسلام

پلوامہ//پلوامہ ضلع کے بٹ نور شاہورہ علاقے میں مبینہ طور پر مچھلیوں کو زہریلا پانی پلانے سے لاکھوں مالیت کی مچھلیاں مرگئیں ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحققات شروع کردی ہے۔بٹ نور کے رہائشی علی محمدڈار نے بتایا کہ انہوں نے سال 2010 میں بینک سے قرضہ حاصل کرکے اپنے اہل و عیال کی کفالت کیلئے ایک مچھلی فارم کی بنیاد ڈالی۔تاہم اس کے تمام خواب اس وقت چکناچور ہوگئے جب جمعہ کو اس نے مچھلی فارم میں مچھلیوں کو پانی میں تیرنے کے بجائے مردہ پالیا۔ علی محمد کا کہنا تھا کہ مچھلی فارم میں زندہ مچھلیوں کو مبینہ طور زہر پلاکر مار دیا گیاہے۔مچھلی فارم میں زہرملاکر تین ہزارکے قریب مچھلیوں کے مرنے سے پورے علاقے کے لوگوں میں تشویش ڈوڑ گئی ہے۔پولیس نے اس واقعے کو لیکر کیس درج کرلیاہے۔قابل زکر ہے کہ اس سے قبل بھی علاقے میں ایسا واقع رونماہوا جس میں پولیس نے7 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی تھی۔